23 مارچ، 2008، 12:47 PM

ڈک چنی

امریکہ کا اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کااعلان

امریکہ کا اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کااعلان

امریکہ کے نائب صدر ڈک چنی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکی نائـ صدر ڈک چنی کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم اور بربریت کے باوجود صیہونی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان عرب حکمرانوں کے منہ پر امریکہ کا ایک اور زوردار طمانچہ ہے۔ جو ہمیشہ امریکہ پیروکار رہے ہیں ۔ امریکی نائب صدر نےیہ اعلان مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا ۔ ڈک چینی نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے امریکہ کے عزم کو کوئی نہیں ہلاسکتا ۔ امریکہ اسرائیل پر ایسے اقدامات کرنے کے لئے دباؤنہیں ڈالے گا جواسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرناک ہوں ادھر فلسطین کی اسلامی  تنظیم حماس کے ترجمان نے ڈکِ چنی کے اس بیان کو اشتعال انگیز، مکمل طوپر یک طرفہ اوراسرائیلی کے حق میں قراریا، انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا حامی اورساتھی ہے۔ اور اب عرب حکمرانوں کو عربوں کے خلاف امریکی سازشوں سے آگاہ ہوجانا چاہیے

 

News ID 657019

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha